مجھے لاہور سے گرفتارکیا،جھوٹے مقدمات بناکرسب قبول کرنےپرمجبورکررہے ہیں،انمول پنکی

کراچی(بولونیوز)مجھے کراچی سےمنشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ملزمہ انمول عرف پنکی کو چہرہ ڈھانپ کر سخت سیکیورٹی میں سٹی کورٹ کراچی لایا گیا اور 4 پرانے مقدمات میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونےپر عدالت میں پیش کیا گیا۔ جنگ نیوز کے مطابق پنکی نے عدالت کو بتایا کہ مجھے 22 دن سے اٹھایا ہوا ہے، مجھے لاہور سے گرفتار کر کے یہاں لائے ہیں، میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، جب گرفتاری کی ویڈیو بنائی گئی اس وقت میری آنکھوں پر پٹی تھی، اگر میں پہلے سے وہاں تھی تو آنکھوں پر پٹی کہاں سے آئی۔ پنکی نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے 22، 23 دن پہلے لاہور سے 6 پولیس اہلکاروں نےاٹھایا، 15 دن اپنے پاس رکھا 5 دن پہلے لے کر آئے، عدالت نے کہا کہ آپ نے اس وقت شور شرابہ کیوں نہیں کیا، انمول پنکی نے کہا کہ مجھ پر تشدد کیا جارہا تھا، میں بے گناہ ہوں میں نے کچھ نہیں کیا، میرا سابق شوہر یہ سب کچھ کرا رہا ہے۔انمول پنکی نے اپنا بیان دیتے ہوئےمزید بتایا کہ مجھے کمرہ عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزمہ پنکی نے پولیس پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا میرا کوئی قصور نہیں،مجھے مارتے ہیں، ان لوگوں نے مجھ سے جھوٹے بیان دلوائے کہ آپ بولیں بنی گالہ میں آپ کسی کو سامان دے کر آتی ہو۔ انمول عرف پنکی کو سخت سیکیورٹی میں کمرہ عدالت پہنچایا گیا تو وہاں شدید ہنگامہ آرائی اور ڈرامائی مناظر دیکھنے میں آئے۔ سماعت کے موقع پر ملزمہ نے عدالت کے اندر ہی چیخ و پکار شروع کر دی اور پولیس پر تشدد کا سنگین الزام عائد کیا۔ ملزمہ کا کہنا تھا کہ مجھے 22 دن سے اٹھایا ہوا ہے، مجھے لاہور سے گرفتار کر کے یہاں لائے ہیں، میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *