دبئی کی سڑکوں کا “بادشاہ” پاکستانی ڈرائیور، 20 سال میں لاکھوں کلومیٹر بغیر حادثے کے ریکارڈ قائم

دبئی(بولونیوز) متحدہ عرب امارات کی طویل شاہراہوں اور تپتی دھوپ میں گزشتہ 20 سال سے ٹرک چلانے والے ایک پاکستانی ڈرائیور نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے عالمی سطح پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
یہ پاکستانی ڈرائیور اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں لاکھوں کلومیٹر کا سفر مکمل کر چکا ہے، اور حیران کن بات یہ ہے کہ اس کا پورا ڈرائیونگ کیریئر کریش فری (حادثات سے پاک) رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس غیر معمولی کارکردگی پر اس کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں بھی درج کر لیا گیا ہے، جسے ایک نایاب اور قابل فخر اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔
دبئی میں ٹرانسپورٹ حکام اور دبئی پولیس نے بھی اس پاکستانی ڈرائیور کی مہارت، مستقل مزاجی اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کو سراہا ہے۔
اس کامیابی نے پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے اور اسے بیرون ملک محنت کش پاکستانیوں کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا جا رہا ہے، جس نے اپنی محنت اور دیانتداری سے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *