نریندر مودی کی عوام سے سونا خریدنے اور غیر ضروری اخراجات کم کرنے کی اپیل
حیدرآباد(بولونیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سونا خریدنے، پیٹرول کے غیر ضروری استعمال اور غیر اہم سفری اخراجات سے گریز کریں، جبکہ بعض غیر ضروری سرگرمیوں بشمول شادیوں اور بیرونی سفر کو مؤخر کرنے پر بھی غور کیا جائے۔
حیدرآباد میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ پیٹرول اور ڈیزل کے استعمال میں کمی لائیں، پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں اور جہاں ممکن ہو میٹرو و دیگر عوامی ذرائع آمد و رفت استعمال کریں۔ انہوں نے کارپولنگ کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر غیر ضروری اخراجات کم کرنا ضروری ہے تاکہ زرمبادلہ پر دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری بیرونی سفر اور مہنگی تقریبات کو بھی وقتی طور پر مؤخر کیا جائے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت بھارت کی معیشت اور زرمبادلہ کی صورتحال پر عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے اثرات پر بحث جاری ہے۔


