وجے تھلاپتی کی طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں شدت اختیار کر گئیں

چنئی(بولونیوز)وجے تھلاپتی سے متعلق طلاق کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہیں، جب ان کی اہلیہ سنگیتا وجے اہم سیاسی تقریب میں نظر نہیں آئیں۔تفصیلات کے مطابق اداکاری سے سیاست میں آنے والے وجے تھلاپتی نے حال ہی میں تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا۔ اس اہم اور یادگار موقع پر ان کے والدین اور قریبی افراد موجود تھے، تاہم اہلیہ سنگیتا اور ان کے بچے تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر سنگیتا بچوں کے ساتھ لندن میں موجود تھیں اور انہوں نے وجے تھلاپتی کی کامیابی پر کوئی عوامی مبارکباد بھی جاری نہیں کی،جس کےبعد سوشل میڈیا پردونوں کےدرمیان علیحدگی اورطلاق سے متعلق قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔وجے اور سنگیتا کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے اختلافات کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں، تاہم دونوں جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اس صورتحال پر تبصرے کر رہی ہے، جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ اتنے اہم موقع پر اہلیہ کی عدم موجودگی افواہوں کو مزید تقویت دے رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *