سندھ میں اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان، تعلیمی ادارے یکم جون سے بند ہوں گے

کراچی(بولونیوز)سندھ حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔حکام کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔فیصلے کے مطابق تعطیلات کا اطلاق صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا تاکہ طلبہ کو شدید گرمی کے موسم میں تحفظ فراہم کیا جا سکے۔تعلیمی حکام نے کہا ہے کہ اسکولوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ شیڈول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں معطل کریں اور گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران طلبہ کے لیے ضروری ہدایات پر عمل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *