ایران سے متعلق بڑا تاریخی انکشاف: دنیا کے قدیم ترین رسم الخط کا سراغ مل گیا

تہران(بولونیوز)ایران ہزاروں سال قدیم تاریخ رکھتا ہے اب اس ملک سے متعلق ایک اور بڑا تاریخی انکشاف سامنے آیا ہے۔ایران دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے، جو ہزاروں سال قدیم تاریخ رکھتا ہے۔ اب اس حوالے سے ماہرین کا ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے، جس نے تاریخ دانوں کو حیران کر دیا ہے اور یہ انکشاف رسم الخط سے تعلق رکھتا ہے۔

انسان کا جب وجود ہوا تو اس نے باہمی رابطوں کے لیے سب سے پہلے اشاروں کی زبان استعمال کی، پھر مختلف بولیوں کا جنم ہوا اور جب انسان نے کسی دور مقام پیغام رسانی کا سوچا تو پھر تحریر وجود میں آئی۔

تاریخ دان اور ماہر لسانیات کا کہنا ہے کہ انسان کی پہلی ان کی زبان 17 لاکھ سال پہلے وجود میں آئی اور اس کو تحریر تک آتے آتے لاکھوں سال لگے۔

دنیا میں تقریباً 5 ہزار سال قبل انسان نے اپنی باتوں اور الفاظ کو تحریر میں ڈھالنے کا ہنر سیکھا، اس طرح رسم الخط وجود میں آیا اور پھر نئی نئی زبانوں کی تخلیق کے ساتھ ساتھ ان زبانوں کے رسم الخط سامنے آتے گئے۔

اب ماہرین لسانیات نے ایک نئی تحقیق کی ہے، جس نے پہلے رسم الخط سے متعلق سابق تمام تحقیقی نتائج کو غلط ثابت کر دیا ہے۔

سوئیڈن کے پروفیسر کیتھیرین کیلی، کینیڈا کے پروفیسر لاگان بورن پر مشتمل ماہرین کی ٹیم نے مٹی کے قیدم تختیوں پر کئی سال پر مبنی تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ دنیا کا پہلی باقاعدہ تحریر ’’پروٹو(ابتدائی)عیلامی رسم الخط‘‘ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *