آئی جی سندھ سے الائیڈ بینک کے وفد کی ملاقات، امن و امان اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال
کراچی(بولونیوز)کراچی میں سینٹرل پولیس آفس میں جاوید عالم اوڈھوسےالائیڈ بینک لمیٹڈ کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔وفد میں گروپ ہیڈ حسن استعفیٰ اوریجنل ہیڈعبدالرحمن صدیقی شامل تھے۔ ملاقات کےدوران صوبےمیں مجموعی امن وامان کی صورتحال، کاروباری و معاشی سرگرمیوں کے فروغ، بینکاری شعبے کے سیکیورٹی امور اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے سندھ میں قیامِ امن، جرائم کے تدارک اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سندھ پولیس کی کوششوں کو سراہا اور اس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کی تعریف کی۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے وفد کو جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں، مؤثر حکمتِ عملی اور حاصل شدہ کامیابیوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وفد نے الائیڈ بینک کی جانب سے “سندھ” کے عنوان سے شائع کردہ کتاب بھی آئی جی سندھ کو پیش کی، جس پر آئی جی سندھ نے شکریہ ادا کیا۔


