سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کمی، چاندی مہنگی
کراچی(بولونیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں کمی جبکہ چاندی کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تازہ ترین معلومات کے مطابق فی تولہ سونا 2700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے پر آ گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2315 روپے کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد نرخ 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئے تھے۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، فی تولہ چاندی 80 روپے مہنگی ہو کر 8525 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔


