گاڑیوں کی ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک شرط میں 30 جون 2026 تک توسیع، شہریوں کو بڑا ریلیف

کراچی(بولونیوز)محکمہ ایکسائز سندھ نے گاڑیوں کی ٹرانسفر کے لیے لازمی نادرا بائیو میٹرک تصدیق میں 30 جون 2026 تک توسیع کر دی ہے۔محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے لازمی نادرا بائیو میٹرک تصدیق کی شرط میں 30 جون 2026 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ نے گاڑی مالکان کے لیے اس اقدام کو ایک اہم ریلیف قرار دیا ہے۔نئے فیصلے کے تحت گاڑی کا خریدار 30 جون 2026 تک فروخت کنندہ کی نادرا بائیومیٹرک تصدیق کے بغیر بھی اپنی گاڑی ٹرانسفر کروا سکے گا۔ یہ سہولت شہریوں کو ٹرانسفر کے عمل میں آسانی فراہم کرنے کے لیے دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *