صنعتی صارفین کیلئے گیس سستی ہونے کا امکان، آئی ایم ایف نے لیوی میں کمی کی اجازت دے دی

اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد میں صنعتی صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، کیونکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گیس لیوی میں کمی کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس پر گیس لیوی میں 30 سے 60 فیصد تک کمی متوقع ہے۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف نے گیس لیوی کا نیا فارمولا بھی منظور کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی درخواست پر لیوی کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا ہے، جس کے تحت اب ٹیرف اوسط بنیاد پر مقرر کیا جائے گا، جبکہ پہلے اسے پیک آورز سے منسلک کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق لیوی میں کمی کے ساتھ یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ نیشنل گرڈ سے بجلی کی طلب میں کمی نہ ہو، بصورت دیگر لیوی دوبارہ بڑھائی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *