پنجاب بار کونسل کا اہم فیصلہ، دوہری ملازمت یا پوشیدہ پیشے والے وکلا نااہل قرار

پنجاب(بولونیوز) پنجاب بار کونسل نے ملازمت، کاروبار یا کسی دیگر پیشے کو چھپا کر وکالت کا لائسنس حاصل کرنے یا برقرار رکھنے والے افراد کو نااہل قرار دیتے ہوئے اہم ہدایت جاری کر دی ہے۔

بار کونسل کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے اپنا دوسرا پیشہ مخفی رکھا ہوا ہے، ان کا وکالت کا لائسنس پیشہ ورانہ قواعد کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جو بددیانتی کے مترادف ہے۔

پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین خواجہ قیصر بٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فخر حیات اعوان نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ ایسے تمام وکلا کو 15 مئی 2026 تک اپنا لائسنس جمع کرانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر تعمیل نہ کرنے کی صورت میں لائسنس منسوخی، نااہلی اور فوجداری کارروائی سمیت سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

بار کونسل کے مطابق اس فیصلے کا مقصد وکالت کے پیشے کی عزت و وقار کو برقرار رکھنا اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *