حجاج کرام کیلئے خوشخبری: مفت سعودی سم کارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(بولونیوز) وفاقی حکومت نے حجاج کرام کیلئے اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے سعودی عرب میں استعمال کیلئے مفت سم کارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
Ministry of Religious Affairs Pakistan کے مطابق یہ سم کارڈ مکمل طور پر بلا معاوضہ فراہم کیے جائیں گے تاکہ حجاج کرام اپنے دورانِ حج آسانی سے رابطے میں رہ سکیں۔
تفصیلات کے مطابق 40 دن کے قیام والے پیکیج میں حجاج کو 600 لوکل اور انٹرنیشنل منٹس کے ساتھ 40 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا فراہم کیا جائے گا۔ جبکہ شارٹ اسٹے پیکیج کے تحت 300 منٹس اور 25 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا دیا جائے گا۔
وزارت کے مطابق یہ منٹس کال کرنے اور کال وصول کرنے دونوں کیلئے استعمال کیے جا سکیں گے۔
حکام نے ہدایت کی ہے کہ حاجی صرف حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سم استعمال کریں اور کوئی اضافی سم خریدنے سے گریز کریں، کیونکہ ایک پاسپورٹ پر صرف ایک ہی سرکاری سم جاری کی جائے گی۔ دوسری سم خریدنے کی صورت میں سرکاری سم بند بھی کی جا سکتی ہے۔
وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد حجاج کرام کو بہتر رابطہ سہولیات فراہم کرنا اور ان کے حج کے دوران مشکلات کو کم کرنا ہے۔


