ایڈیشنل آئی جی کراچی کا ایس آئی یو سی آئی اے صدر آفس کا دورہ
کراچی(بولونیوز)Azad Khan, Additional IG Karachi نے Muqaddas Haider, DIG CIA Karachi کے ہمراہ Special Investigation Unit Karachi Police کے سی آئی اے صدر آفس کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ایس ایس پی ایس آئی یو اور دیگر افسران نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو یونٹ کی مجموعی کارکردگی، جاری تحقیقات اور اہم مقدمات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے زیرِ تفتیش مقدمات میں پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے تفتیشی عمل کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرنے، جدید تفتیشی طریقہ کار اپنانے اور میرٹ پر مبنی انویسٹی گیشن کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
آخر میں انہوں نے ایس آئی یو ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت، ایمانداری اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے شہر میں جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔


