بلاول زرداری کی پیپلز پارٹی نے ورلڈ بینک کو بھی 5 ارب کا ٹیکا لگا دیا

اسلام آباد/کراچی(بولونیوز)بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی پر World Bank کے مالی تعاون سے چلنے والے منصوبوں میں مبینہ بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد کر دیے گئے ہیں۔الزامات لگانے والے اسد اللہ خان کے مطابق سندھ سولر انرجی پروگرام اور روشن سندھ منصوبے کے تحت مبینہ طور پر تقریباً 5 ارب روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کی گئی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس مبینہ بدعنوانی سے حاصل ہونے والی رقم کے ذریعے دبئی میں جائیدادیں بھی بنائی گئیں۔

اسد اللہ خان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں Omni Group سمیت چند بااثر سیاسی شخصیات کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کی جائیں تاکہ حقائق عوام کے سامنے آ سکیں۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے تاحال ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ مبصرین کے مطابق اگر الزامات کی تحقیقات آگے بڑھتی ہیں تو یہ معاملہ ملکی سیاست اور بین الاقوامی مالی اداروں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔نوٹ: یہ خبر الزامات اور دعوؤں پر مبنی ہے۔ تاحال کسی عدالت یا تحقیقاتی ادارے کی جانب سے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *