گارڈن ویلفیئرایسوسی ایشن اورہیلپ اینڈ سیف فاؤنڈیشن کے وفد گورنرسندھ سے ملاقات
کراچی(بولونیوز)گارڈن ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ہیلپ اینڈ سیف فاؤنڈیشن کے صدر عبدالقادر میمن نے اپنے وفد کے ہمراہ گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملاقات کی، جس میں اولڈ سٹی ایریا میں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر فہد شفیق، سینیئر صحافی اقتدار انور کے علاوہ گارڈن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اراکین محمد سعد اور نیویان آگریا بھی شریک ہوئے۔
گورنر سندھ نے اس موقع پر عندیہ دیا کہ وہ جلد اولڈ سٹی ایریا، گارڈن اور دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے تاکہ نوجوانوں کے ہنر مند بنانے کے منصوبوں کا جائزہ لیا جا سکے اور ان کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔


