اسحاق ڈار نے ڈالر کی قدر مصنوعی طور پر برقرار رکھی، مفتاح اسماعیل کا دعویٰ
اسلام آباد(بولونیوز)سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسحاق ڈار نے چار سال تک مصنوعی طریقے سے ڈالر کی قیمت 105 روپے پر برقرار رکھی۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ وزارتِ خزانہ میں آئے تو آخری 10 ماہ کے دوران 11 ارب ڈالر قرض لے کر مارکیٹ میں ڈالے گئے تاکہ روپے کی قدر 105 روپے پر برقرار رکھی جا سکے۔
مفتاح اسماعیل کے مطابق یہی قرض بعد ازاں ملکی معیشت پر بوجھ بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف آخری 10 ماہ میں 11 ارب ڈالر مارکیٹ میں جھونک دیے گئے، سوال یہ ہے کہ اس میں آخر کون سا بڑا معاشی کارنامہ انجام دیا گیا تھا۔


