گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 میں سے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
گلگت(بولونیوز)گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 میں سے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق حلف اٹھانے والوں میں پیپلز پارٹی کے 13 اور مسلم لیگ (ن) کے 9 ارکان شامل ہیں، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے 6 اور مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے ایک رکن نے بھی حلف اٹھایا۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک آزاد رکن نے بھی اسمبلی رکنیت کا حلف لیا۔سیاسی مبصرین کے مطابق حلف برداری کے اس عمل کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی میں قانون سازی اور دیگر پارلیمانی امور کے آغاز کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔


