معروف قوال امجد صابری کو دنیا سے رخصت ہوئے 10 برس مکمل

کراچی(بولونیوز)امجد صابری کو دنیائے فانی سے رخصت ہوئے آج 10 برس بیت گئے۔ ان کی دلکش، روح پرور اور سحر انگیز آواز آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

22 جون 2016 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے تھے۔امجد صابری کو قوالی کی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل تھا اور ان کی گائی ہوئی قوالیاں آج بھی دنیا بھر میں سنی اور پسند کی جاتی ہیں۔ ان کے مداح آج بھی انہیں عقیدت اور محبت کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *