موٹروے ایم ون پر حادثہ، سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق

اسلام آباد/پشاور(بولونیوز) موٹروے ایم ون پر کرنل شیرخان انٹرچینج کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں سابق سینیٹر Taj Afridi جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوا۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب سابق سینیٹر اسلام آباد سے پشاور جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو اچانک حادثہ پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ گاڑی میں ممکنہ مکینیکل فالٹ بتائی جا رہی ہے، تاہم حتمی وجہ کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ زخمی ڈرائیور کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *