کراچی اور حیدرآباد کیلیے 500 برقی بسیں خریدنے کا فیصلہ

کراچی(بولونیوز)سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو بہترین سفری سہولتوں کی فراہمی کے لیے مزید 500 ای وی بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہری ٹرانسپورٹ کے مختلف منصوبوں، ای وی گاڑیوں، بسوں، انفرااسٹرکچر سے متعلق متعدد فیصلے کیے گئے اور ٹرانسپورٹ نظام میں بہتری اور ماحول دوست سفری سہولیات کے فروغ کے مختلف منصوبوں پر غور کیا گیا۔

بورڈ اجلاس میں کراچی میں ای وی ٹیکسی سروس جلد شروع کرنے اور منصوبے پر عملی پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے رواں ماہ منصوبے کی فنانشل ایویلیوایشن اوپن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 500 ای وی بسیں خریدنے اور تمام ٹریفک سگنلز سولر سسٹم پر چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ حیدرآباد میں مولا علیؓ کی قدم گاہ کے قریب پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 450 ای وی بسیں کراچی کے لیے خریدی جائیں گی، جو مختلف روٹس پر چلیں گی جب کہ 50 بسیں حیدرآباد میں چلائی جائیں گی۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ ای وی گاڑیوں کیلیے صوبے بھر میں 5 جدید ڈیپوز قائم کیے جائیں گے۔ ان میں سے چار ڈپو کراچی اور ایک حیدرآباد میں تعمیر کیا جائے گا جب کہ ای وی بسوں کے آئندہ مرحلے کا آغاز سکھر سے کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *