اب کراچی کی ہر سڑک پر ڈبل ڈیکر بس چلے گی

کراچی(بولونیوز)شہر قائد کے باسیوں کو سفری سہولتوں کی فراہمی کے لیے مزید 50 ڈبل ڈیکر بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں کراچی سمیت اندرون سندھ سفری سہولتوں کی فراہمی کے لیے بڑے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کراچی کیلیے مزید 50 نئی ڈبل ڈیکر بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بسوں کا مقصد شہریوں کی نقل و حرکت سفری سہولتوں کو بہتر بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ڈبل ڈیکر بس میں 126 مسافروں کی گنجائش ہو گی، اس سے پبلک ٹرانسپورٹ کے دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی۔تاہم یہ ڈبل ڈیکر بسیں کراچی میں کن کن روٹس پر چلیں گی، اس کا اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے گزشتہ سال 5 ڈبل ڈیکر بسیں خریدیں تھیں، جو ایئرپورٹ سے ٹاور تک براستہ شاہراہ فیصل چلائی جاتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *