بلوچستان سے اندرونِ ملک ٹرین سروس دو روزہ معطلی کے بعد بحال

کوئٹہ(بولونیوز)بلوچستان سے اندرونِ ملک ٹرین سروس دو روز کی معطلی کے بعد بحال کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق حالات معمول پر آنے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس آج صبح 9 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔

اسی طرح پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج سہ پہر کوئٹہ پہنچے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق مسافروں کی سہولت اور حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ٹرین سروس کی بحالی پر مسافروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، جبکہ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *