گورنر سندھ کا سعد ایدھی کی اسرائیل میں گرفتاری پر شدید اظہارِ تشویش

کراچی(بولونیوز)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے امدادی مشن پر جانے والے سعد ایدھی کی اسرائیل میں گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو روکنا عالمی انسانی اقدار اور قوانین کے منافی ہے۔ ان کے مطابق سعد ایدھی اور ان کے ساتھی فلسطینی عوام کے لیے خوراک، ادویات اور امدادی سامان لے کر جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فلاحی رضاکاروں کی گرفتاری انسان دوستی کے جذبے کو دبانے کی ناکام کوشش ہے، جس پر عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے اور امدادی کارکنوں کی محفوظ رہائی یقینی بنانی چاہیے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم انسانیت کی خدمت کرنے والوں کے ساتھ کھڑی ہے اور فلسطینی عوام کی مدد کے لیے اٹھنے والی ہر آواز دراصل انسانیت کی آواز ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *