منشیات فروش “پنکی” کے سہولت کاروں کی عدالتی تحویل چیلنج

کراچی(بولونیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں منشیات فروش انمول عرف “پنکی” کے مبینہ سہولت کاروں کی عدالتی تحویل کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے جیل کسٹڈی کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی گئی، جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی 12 میں آج پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزمان ذیشان الرحمان اور سہیل الرحمان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا۔ دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں۔

دوسری جانب ملزمہ انمول عرف پنکی کو بھی جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنے کے لیے پولیس سٹی کورٹ پہنچ گئی۔ تفتیشی افسران نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت سے اجازت طلب کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ کو ریمانڈ کے حصول کے لیے پیش کرنا ہے، تاہم سکیورٹی خدشات کے باعث اسے سٹی کورٹ میں پیش کرنا ممکن نہیں۔

پولیس نے استدعا کی ہے کہ ملزمہ کو جیل کمپلیکس میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *