شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا

اسلام آباد(بولونیوز)آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوانِ صدر میں مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں قومی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں سابق کرکٹر اور قومی ہیرو شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا۔اس موقع پر کوہ پیما شہروز کاشف کو بھی ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا، تاہم ان کی عدم موجودگی کے باعث ایوارڈ ان کی والدہ نے وصول کیا۔

ایوانِ صدر میں ہونے والی اس تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں قومی اعزازات دیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *