اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی
اسلام آباد(بولونیوز)اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے متعلق سمری وزیرِاعظم پاکستان کو ارسال کر دی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اب حتمی فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ منظور کیا جائے یا موجودہ قیمتیں برقرار رکھی جائیں۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے رجحان اور مقامی معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف تجاویز شامل کی گئی ہیں۔اب یہ فیصلہ حکومت کی سطح پر ہوگا کہ عوام کو ریلیف دیا جائے یا قیمتوں میں رد و بدل کیا جائے۔


