حکومت پر پیٹرول پر بھاری ٹیکس وصولی کا الزام، فی لیٹر 145 روپے کمائی کا دعویٰ

اسلام آباد(بولونیوز)اوگرا اور وزارتِ توانائی کے سرکاری اعداد و شمار پر مبنی ایک تجزیے کے مطابق پاکستان میں صارفین سے پیٹرول پر فی لیٹر تقریباً 145 روپے ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صرف لیوی کی مد میں 117.41 روپے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ کسٹمز ڈیوٹی 24.35 روپے اور کلائمٹ سپورٹ لیوی 2.50 روپے فی لیٹر شامل ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول کی اصل لاگت 246.76 روپے فی لیٹر ہے جو مجموعی ریٹیل قیمت کا تقریباً 59.5 فیصد بنتی ہے۔ اس کے علاوہ مارکیٹنگ اور تقسیم کے اخراجات 23.76 روپے فی لیٹر ہیں، جن میں ان لینڈ فریٹ ایکوئلائزیشن مارجن (IFEM)، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور ڈیلرز کا کمیشن شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر حکومت فی لیٹر پیٹرول پر بھاری ریونیو حاصل کر رہی ہے، جس پر عوامی سطح پر مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *