آفاق احمد کی ہدایت پر امتحانی مراکز پر والدین اور طلبہ میں پانی کی بوتلوں کی تقسیم

کراچی(بولونیوز)آفاق احمد کی خصوصی ہدایات پر مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے ڈسٹرکٹ ایسٹ اور گلشنِ اقبال زون کے ذمہ داران و کارکنان نے انٹر بورڈ کے امتحانی مراکز کے باہر طلبہ اور ان کے والدین میں ٹھنڈی پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔

14 مئی 2026 (بروز جمعرات) کو ہونے والی اس سرگرمی کے دوران والدین اور طلبہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے آفاق احمد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ خواتین نے بالخصوص اس فلاحی اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔

پارٹی ذمہ داران کے مطابق اس کارِ خیر میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے انچارج عدنان، گلشنِ اقبال زون سے انجینئر منیب، نثار، ابراہیم، احمد، عثمان، شاہ کمال، شفیق، طہہ اور حسن سمیت دیگر کارکنان نے بھی حصہ لیا۔

منتظمین نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی امتحانی مراکز کے باہر اسی طرح والدین اور طلبہ کے لیے پانی کی بوتلوں کی تقسیم کا عمل جاری رہے گا تاکہ سخت موسم میں طلبہ اور ان کے اہلخانہ کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *