ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ مکمل طور پر بحال اور فعال کر دیا گیا

اسلام آباد(بولونیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کا ایئرپورٹ مکمل طور پر بحال کر کے دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، اور برسوں سے عدم توجہی کا شکار ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔

وزیر دفاع کے مطابق ایئرپورٹ کی بحالی سے نہ صرف فضائی رابطے بہتر ہوں گے بلکہ خطے میں معاشی اور سفری سہولیات میں بھی بہتری آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارتِ دفاع اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ملک بھر میں غیر فعال ایئرپورٹس کو بحال کرنے اور انہیں دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *