سیف سٹی منصوبے کے باوجود جرائم میں اضافہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
لاہور(بولونیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں جرائم کی شرح میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے شیخوپورہ اور فیصل آباد میں جرائم پر مؤثر کنٹرول نہ ہونے پر متعلقہ افسران کی سرزنش کی۔
انہوں نے آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ سی سی ڈی (کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ) کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔
مریم نواز نے کہا کہ جرائم کی شرح میں اضافہ افسوسناک اور تشویشناک ہے، جبکہ پنجاب کو سیف سٹی منصوبے کے باوجود جرائم سے پاک کرنے کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ اب کسی قسم کی سستی یا کوتاہی کی گنجائش نہیں، پولیس کو ہر قسم کی مداخلت سے پاک کر دیا گیا ہے اور اب کارکردگی دکھانا ہوگی۔


