ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کی 40 ویں برسی کی تیاریاں، ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان

تہران(بولونیوز) ایرانی حکومت نے آیت اللہ خامنہ ای کی 40 ویں برسی کے موقع پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران بھر میں تعزیتی اجتماعات اور قرآن خوانی کا سلسلہ 8 اپریل سے شروع ہوگا۔

جمعرات کو جمہوری اسلامی اسکوائر سے آیت اللہ خامنہ ای کے شہادت کے مقام تک ایک یادگار مارچ کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ جمعے کو صبح 10 بجے 40 ویں کی مرکزی تقریب ہوگی۔

یاد رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کو امریکی اور اسرائیلی فورسز نے 28 فروری کو تہران میں ان کے دفتر میں شہید کیا تھا، جس کے بعد ایران میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور تعزیتی تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *