ڈمپر ایسوسی ایشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل

کراچی(بولونیوز) ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت محسود نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ظالمانہ اضافے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے ان پر نمک چھڑک رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے اور یہ صرف ایک معاشی فیصلہ نہیں بلکہ عوام دشمن اقدام ہے۔

حاجی لیاقت محسود نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو ڈمپر ایسوسی ایشن ملک گیر احتجاج پر مجبور ہو گی، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *