عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی ! حکومت کا 24 ہزار فونز خریدنے کا اعلان

اسلام آباد(بولونیوز)حکومت نے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی کے لئے 24 ہزار فونز خریدنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے عوام کو سستے تیل کی فراہمی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں وزارتِ آئی ٹی نے 24 ہزار موبائل فونز کی خریداری کے لیے ‘اظہارِ دلچسپی’ طلب کر لی ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے واضح کیا ہے کہ ان موبائل فونز کی خریداری کے لیے قومی خزانے سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تمام فونز کی رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیاں فراہم کریں گی، جبکہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ان فونز کی قیمت کا تعین کرے گا۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت اوگرا ڈیش بورڈ کو فعال کیا جا رہا ہے، جو کہ ڈیجیٹل پیمنٹس کا فروغ اور ڈیٹا انٹری ، پیٹرولیم سپلائی چین کی مکمل اور شفاف نگرانی کے لئے استعمال ہوگا:

انھوں نے مزید کہا کہ طویل المدتی اصلاحات کے ذریعے توانائی کے بحرانوں سے نمٹنے کی قومی صلاحیت میں بہتری آئے گی۔ اوگرا ڈیش بورڈ کی مدد سے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور سپلائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *