سی ویو سے لاپتہ ہونیوالی 3 سالہ بچی وریشہ بحفاظت مل گئی
کراچی(بولونیوز) کے علاقے سی ویو سے عید کے روز لاپتہ ہونے والی 3 سالہ بچی وریشہ بحفاظت مل گئی ہے، جس پر اہلِ خانہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بچی 23 مارچ 2026 کو تھانہ درخشاں کی حدود سے لاپتہ ہوئی تھی، جس کے بعد اہلِ خانہ شدید ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا تھے۔ بچی کی تلاش کے لیے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے کوششیں جاری تھیں۔
بچی کے بحفاظت ملنے کی خبر سامنے آتے ہی اہلِ خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ شہریوں نے بھی اس واقعے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔


