عوام کی پاک فوج سے فتنہ الخوارج اور ان کے حامیوں کے خاتمے کی درخواست

خیبرپختونخوا(بولونیوز)باجوڑمیں افغان فورسزکی جانب سےپاکستان میں شہری آبادی پر مارٹر گولے کے حملے کے بعد خیبر پختونخوا کے عوام نے پاک فوج سے فتنہ الخوارج اور ان کے حامیوں کے خاتمے کی گزارش کر دی۔

صوبے کے شہریوں نے افغان فورسز کے اس حملے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگ شہید ہوئے ہیں اور آبادی کو نشانہ بنانا غیر انسانی عمل ہے۔

ایک شہری نے بتایا کہ ایک ہی گھر سے چار جنازے اٹھانا ظلم و بربریت ہے اور افغان حکومت کو چاہیے کہ عام شہریوں کو ہدف نہ بنائے۔ انہوں نے پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔

عوام نے صوبائی حکومت پر بھی تنقید کی کہ انہوں نے اس بربریت کی کوئی مذمت نہیں کی اور دہشت گردوں کے خلاف کوئی مؤثر آواز نہیں اُٹھائی، جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں غیر مؤثر نظر آ رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *