پیٹرول کی قیمتوں کا ‘کورونا دور’ والا فارمولا واپس، اب قیمتیں ہفتہ وار طے ہوں گی
اسلام آباد(بولونیوز)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین ماہانہ یا پندرہ روزہ بنیادوں کے بجائے ہفتہ وار بنیادوں پر کرنے کی تجویز زیر غور رکھی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر قیمتیں طے کرنے کا مقصد تیل کی ذخیرہ اندوزی کو روکنا ہے۔ حکومت کو خدشہ ہے کہ اگر قیمتوں میں متوقع بڑے اضافے کی خبریں آئیں تو ڈیلرز تیل کا ذخیرہ کر سکتے ہیں، جس سے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔اس اقدام سے مارکیٹ میں قیمتوں کا فوری تعین ممکن ہوگا اور عوام کو اضافی بوجھ سے بچانے میں مدد ملے گی۔


