پاک فوج و فضائیہ کے افغانستان میں دہشتگرد ٹھکانوں پر کارروائیاں، طالبان کے ٹھکانے تباہ

بلوچستان/افغان سرحد(بولونیوز) پاک فوج نے بلوچستان کے مختلف سیکٹرز میں طالبان اور بی ایل اے کے خلاف فیصلہ کن آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں دشمن کی کئی چیک پوسٹیں اور ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق:

چمن سیکٹر: سکیورٹی فورسز نے اولڈ سرتاشان پوسٹ پر موجود ٹی ٹی اے ٹھکانے کو درست مارٹر حملے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے نتیجے میں دشمن کے مورچوں میں تباہی پھیل گئی اور پوزیشن غیر مؤثر ہو گئی۔

نوشکی سیکٹر: ٹی ٹی اے کی غزنالی پوسٹ کو بھرپور فائر پاور کے ذریعے زمین بوس کر دیا گیا، دشمن کی پوزیشن مکمل طور پر تباہ ہوئی۔

قلعہ سیف اللہ سیکٹر: سرحدی خلاف ورزیوں کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے آدم خان تھانہ پوسٹ کو ہیوی گنز اور بھرپور فائرنگ سے نشانہ بنایا، جس کے بعد دشمن کے عناصر بدحواس ہو کر فرار ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام سیکٹرز میں سرحدی محاذ پر دہشتگرد عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس سے دشمن میں خوف و ہراس پیدا ہوا۔

اسی طرح قندھار میں بھی پاکستان نے 205 البدر اسپیشل فورسز ہیڈکوارٹر اور پولیس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج اور پاک فضائیہ کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ سرحدی تحفظ اور عوامی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *