پاک فوج کی فضائی کارروائی، قندھار میں افغان طالبان کے بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ
قندھار افغانستان(بولونیوز)پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان کے بریگیڈ ہیڈکوارٹرز 205 کور کو فضائی کارروائی میں مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران طالبان کے اسلحہ ڈیپوز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے دشمن کی جنگی صلاحیت پر بڑا دھچکہ لگا۔
پاک فوج کی اس کارروائی کا مقصد افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی مضبوط پوزیشنز کو ختم کرنا اور سرحدی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ فضائی کارروائی کے نتیجے میں طالبان کے اہم آپریشنل مراکز اور اسلحہ ذخائر تباہ ہو گئے، جبکہ کسی بھی قسم کی شدید شہری نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پاک فوج اور پاک فضائیہ کی مشترکہ حکمت عملی کے تحت یہ کارروائی دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا حصہ ہے، جس سے نہ صرف دشمن میں خوف و ہراس پیدا ہوا بلکہ مستقبل میں ممکنہ سرحدی حملوں کے امکانات بھی کم ہوئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مزید آپریشنز بھی پلان کے مطابق جاری ہیں تاکہ سرحدی علاقوں میں امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے اور دہشتگرد عناصر کی سرگرمیوں پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔


