مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب ہونے کا دعویٰ

تہران(بولونیوز)اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔مجتبیٰ خامنہ ای، موجودہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے بیٹے ہیں، اور ان کے نام پر قیادت کی منتقلی کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ تاہم اسرائیلی میڈیا کے اس دعوے کی تاحال ایران کے سرکاری حکام یا اعلیٰ مذہبی و سیاسی اداروں کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

ایرانی ذرائع کی خاموشی کے باعث صورتحال غیر واضح ہے، جبکہ مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران جیسے حساس نظام میں سپریم لیڈر کے تقرر سے متعلق کسی بھی فیصلے کا اعلان باقاعدہ سرکاری ذرائع سے ہی کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب اس خبر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد خطے اور عالمی سطح پر سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں، تاہم حتمی مؤقف سامنے آنے تک اس دعوے کو غیر مصدقہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *