جرائم پیشہ عناصرکےخلاف کارروائیاں،4 ملزمان گرفتار، مویشی و موٹرسائیکلیں برآمد

پنجگور(بولونیوز) سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پنجگور میں دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق دو ایف اے ایچ دہشت گردوں نے پنجگور رائفلز کے ہیڈکوارٹرز پر یو بی جی ایل فائر کے ذریعے حملہ کیا اور بعد ازاں فرار ہونے کی کوشش کی۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی الرٹ کوئیک ری ایکشن فورس نے فوری ردعمل دیا اور فرار ہوتے عناصر کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

کارروائی کے بعد علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق فورسز ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *