ایران کا خطرناک اعلان، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو آگ لگانے کی دھمکی

تہران(بولونیوز) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی بحری جہاز کو آگ لگا دی جائے گی۔

ایرانی کمانڈر انچیف کے مشیر ابراہیم جباری نے پیر کے روز سرکاری ٹی وی پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند ہے اور اس علاقے میں داخل ہونے والے جہاز سخت ردعمل کا سامنا کریں گے۔

ابراہیم جباری نے مزید کہا کہ امریکی اس خطے کے تیل کے لیے بے چین ہیں، ایران ان کی پائپ لائنوں کو نشانہ بنائے گا اور آبنائے ہرمز سے تیل کی برآمدگی نہیں ہونے دے گا۔

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے عالمی تیل کی مارکیٹ میں شدید ہلچل اور عالمی تجارت میں خلل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ بین الاقوامی کمیونٹی نے ایران سے پرہیز اور کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *