شہریوں کی پاک فوج کے حق میں ریلی، یونیورسٹی روڈ پر اختتام
ہری پور(بولونیوز)ہری پور میں شہریوں نے پاک فوج کے حق میں ایک بڑی ریلی نکالی جو خیبر اڈہ سے شروع ہوکر یونیورسٹی روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج اور پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے۔
مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی کی علامت ہے اور اگر پاک فوج نہ ہوتی تو ہمارا حال بھی جنگ زدہ ملکوں جیسا ہوتا۔شرکاء نے پاک فوج زندہ باد اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے، اور ملک کی فوجی خدمات کو سراہا۔


