پاکستان کا افغان طالبان رجیم کے خلاف آپریشن “غصب للحق” جاری، دہشت گردوں کو بھاری نقصان

اسلام آباد(بولونیوز) پاک فوج کی کارروائی “غصب للحق” کے تحت افغان طالبان رجیم کے خلاف مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق آپریشن میں اب تک 297 طالبان کارندے ہلاک اور 450 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

پاک فوج کی فضائی کارروائیوں میں افغان طالبان کے 29 اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 89 طالبان چوکیوں کو مکمل تباہ اور 18 چوکیوں پر پاکستان کا قبضہ قائم ہو گیا۔

کاروائی کے دوران دشمن کے 135 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کی گئی ہیں، جس سے طالبان رجیم کی جنگی صلاحیت شدید متاثر ہوئی ہے۔

پاک فوج نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ یہ آپریشن قومی دفاع، سرحدی تحفظ اور پاکستان کی خودمختاری کو یقینی بنانے کے لیے جاری ہے، اور قانون اور بین الاقوامی انسانی ہدایات کے مطابق دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *