ایران نے اسرائیل پر نیا بیلسٹک میزائل حملہ کر دیا، تل ابیب میں سائرن بج اٹھے
تہران/تل ابیب(بولونیوز) ایران نے اسرائیل کے خلاف ایک نیا بیلسٹک میزائل حملہ شروع کر دیا ہے، جس کے بعد تل ابیب اور اس کے اطراف میں سائرن بجنے شروع ہو گئے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل حملے کے بعد اسرائیلی شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ حکومت نے ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔
اسرائیلی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے فوری اقدامات اختیار کریں۔


