گل پلازہ کے ملبے سے سامان چوری کا واقعہ، مسروقہ سامان برآمد
کراچی(بولونیوز)ڈسٹرکٹ سٹی کے علاقے گل پلازہ کے ملبے سے سامان چوری ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اطلاع ملنے پر نبی بخش پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، تاہم پولیس کی آمد پر ملزم مسروقہ سامان موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ سامان تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ ملزم کی تلاش کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق گل پلازہ پر پہلے سٹی وارڈن کی نفری تعینات تھی، تاہم چند دنوں سے وارڈن موقع پر موجود نہیں تھے۔
اس حوالے سے ایسوسی ایشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ گل پلازہ پر چوکیداروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گل پلازہ اور اطراف کے علاقوں میں پولیس نفری وقتاً فوقتاً پیٹرولنگ کرتی رہتی ہے اور سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔


