سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن: متعدد خوارج ہلاک، ایک گرفتار
اسلام آباد(بولونیوز)گزشتہ روز ڈرون کے ذریعے کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) میں 18 فتنہ الخوارج (FAK) دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔آج علاقے میں جاری کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 2 سے 3 دہشتگردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ ایک زخمی دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسی دوران چند خوارج نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مزید 5 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔


