سندھ اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی سال مکمل، 500 سوالات کے جوابات تاحال موصول نہ ہوئے
کراچی(بولونیوز)سندھ اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی سال مکمل ہو گیا ہے، تاہم تاحال 500 سوالات کے جوابات ایوان کو ارسال نہیں کیے جا سکے۔
دوسرے پارلیمانی سال میں سندھ اسمبلی کی کارروائی صرف 56 دن چلی، 25 دن چھٹیاں رہیں اور 19 دن اسمبلی اجلاس نہیں ہوئے۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے کسی بھی محکمے سے متعلق سوالات کے جوابات نہیں دیے۔
مزید برآں، سندھ اسمبلی کی چار قائمہ کمیٹیوں کے الیکشن نہ ہو سکے، اور اگرچہ کچھ نشستوں کے الیکشن ہوئے، چار نشستیں اب بھی خالی ہیں۔
دونوں پارلیمانی سالوں کے دوران سندھ اسمبلی نے مجموعی طور پر 48 سرکاری مسودہ قوانین منظور کیے۔


