جھارکھنڈ میں ایئر ایمبولینس گر کر تباہ، 7 افراد سوار
بھارت(بولونیوز)جھارکھنڈ کے ضلع چترا میں رنچی سے نئی دہلی جانے والی ایئر ایمبولینس حادثے کا شکار ہو گئی۔ طیارے میں سات افراد سوار تھے، جو ایک مریض کو علاج کے لیے رنچی سے نئی دہلی منتقل کر رہے تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ گھنے جنگل میں گرنے کے بعد مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جس کے باعث فوری طور پر ہلاکتوں کی تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار تمام افراد کے زندہ بچنے کے امکانات کم ہیں۔
اطلاعات کے مطابق طیارے نے شام 7 بج کر 34 منٹ پر کولکتہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا تھا، تاہم کچھ دیر بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔


