نیپال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 19 ہلاک، 25 زخمی
نیپال(بولونیوز)دھادنگ ضلع میں بدقسمت واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مسافر بس 200 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔بس میں کل 44 افراد سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوئے ہیں۔
نیپالی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک برطانوی شہری شامل ہے، جب کہ زخمیوں میں ایک نیوزی لینڈ اور ایک چینی شہری بھی شامل ہیں۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر رہی ہیں اور مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


