سبزی، پھل اور اجناس کی قیمتیں آسمان پر، کمشنر کراچی کے نرخنامے کی دھجیاں اُڑ گئیں

کراچی(بولونیوز)کراچی میں ریٹیلرز نے کمشنر کراچی کے جاری کردہ نرخنامے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں سے من مانی قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں عوام کے مطابق:

آلو: فی کلو 23 روپے کی بجائے 40 روپے

پیاز: فی کلو 40 روپے کی بجائے 50 سے 55 روپے

چینی: فی کلو 141 روپے کی بجائے 160 روپے

عوامی آٹا: فی کلو 107 روپے کی بجائے 121 روپے

عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی کا نرخنامہ اور ان کے نمائندے مارکیٹ سے غائب ہیں، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ روکنا ممکن نہیں ہو رہا۔ شہریوں نے اس صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *